تیمرگرہ،صوابی میں منظور پشتین کی جلسہ میں قومی پرچم کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منظور پشتین ملک دشمن عناصر کا الہ کار بن چکا ہے اور وہ دشمن کے ایجنڈا پر عمل پیراہے دیر ویلفئیرآرگنایزیشن و پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیراہتمام قائدین کا خطاب و پریس کانفرنس

پیر 13 اگست 2018 22:14

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) صوابی میں منظور پشتین کی جلسہ میں قومی پرچم کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے دیر ولفئیرارگنایزیشن ور پاکستان زندہ باد مومنٹ کی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ قومی پرچم کی بے حرمتی کی مذ مت ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ منظور پشتون تیمرگرہ دیر میں جلسہ کرنے سے گریز کریں ان خیا لات کا اظہاردیر ویلفئیر ارگنا یزیشن کے ڈاکٹر نبی الرحمان، پاکستان زندہ باد مومنٹ کے احمد ریاض ایڈوکیٹ، ملک حضرت محمد وردگ، رحیم اللہ ، ملک شیر محمدخان ، ملک عیان اللہ ، ودیگر نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے گزشتہ روز صوابی میں منظور پشتین کے جلسہ میں مبینہ طور قومی پرچم کی بے حرمتی پرشدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی سخت الفاظ میںمذمت کی اور کہا کہ منظور پشتین ملک دشمن عناصر کا الہ کار بن چکا ہے اور وہ دشمن کے ایجنڈا پر عمل پیراہے انھوں نے صوابی کے جلسہ میں پاکستانی جھنڈاکو ہاتھ میں اٹھانے والے کو اجازت نہ دینے اور قومی پرچم کی بے حرمتی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ملک کے لئے عوام نے بڑی قربانیاںدی ہیں اور اس قسم کے حرکات کرنے والے ہاتھوںکو توڑ دیںگے انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملک دشمن ایجنڈا پر عمل پیرامنظور پشتین کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دی جائے انھوں نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر دو ہفتوں کے اندر اندر منظور پشتین کو گرفتار نہ کیا گیا تو اس حوالے ہا ئی کورٹ سے رجوع کیا جا ئیگاانھوں نے کہا کہ ملک اور قیام آمن کے ئے پاک فوج نے قربانیاں دیکر مثالی آمن قایم کیا لیک کچھ قوتیں ایک بار پر ملک میں انتشار پیدا کررہے ہیں ان سازشوں کا نا کام بنا یا جا ئیگا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں