گولین گول ہائیڈل پاور پراجیکٹ،واپڈا حکام اور دیر کے منتخب عوامی نمائندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات

چکیاتن گرڈ سٹیشن کو132KVٹرانسفرمر کی آپ گریڈیشن اور گولین گول ٹرانسمیشن سے بجلی کی ترسیل کیلئے ٹاور پر واپڈا 25ستمبر سے باقاعدہ کام شروع کرنے کا تحریر معاہدہ طے پا گیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:40

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) گولین گول ہائیڈل پاور پراجیکٹ،واپڈا حکام اور دیر کے منتخب عوامی نمائندوں ،عمائدین کے مابین گول لین گول ٹرانسمیشن لائن بند کرنے اور چکیاتن گرڈ سٹیشن کو آپ گریڈ کرنے کے بعد آج گولین گول پراجیکٹ ،واپڈا حکام اور دیر قومی اتحاد رہنمائوں ،منتخب نمائندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے ۔

کہ چکیاتن گرڈ سٹیشن کو132KVٹرانسفرمر کی آپ گریڈیشن اور گولین گول ٹرانسمیشن سے بجلی کی ترسیل کیلئے ٹاور پر واپڈا 25ستمبر سے باقاعدہ کام شروع کرنے کا تحریر معاہدہ طے پایا۔ جبکہ قومی اتحاد دیر نے 20ستمبرسے شٹرڈاون ہڑتال کی واپس لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ کے سربراہی میں جرگہ ہال دیر میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کی قائدین پیپلزپارٹی رہنماء سابق وفاقی وزیر نجم الدین،ضلعی صدر عارف اللہ خان، جماعت اسلامی سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ ،جماعت اسلامی کے آمیر و ضلع نائب ناظم حنیف اللہ خان، ،سابق ایم پی اے ملک بہرام خان،سید جہانگیر جان ایڈوکیٹ ،جاویدآخترایڈوکیٹ، انجمن تاجران کے صدر خالد روغانی ،پی ٹی آئی کے آمیرشاہین، اے این پی کے وحید اللہ خان،بادشاہ محمد و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طورپر ایک ہی فیصلہ کیا گیاتھا۔ جبکہ آج اجلاس میں بھی فیصلے کو برقرار رکھا اور کہا کہ کسی صورت بھی چکیاتن گرڈاسٹیشن آپ گریڈیشن اور ٹاور ز پر عملی طورپر کام شروع کئے بغیر احتجاج ختم کریں گے اور نہ گولین گول ٹرانسمیشن لائن کو کھولا جائے گا ۔ تاہم اجلاس کے دوران گولین گول ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے ڈائریکٹر میاں فیض الرحمن،ایکسئین واپڈا دیربالا،اور پیسکوچیف اکبرخان کے نمائندہ نے آکر جرگے کو یقین دہانی کرائی لیکن قومی اتحادنے زبانی یقین دہانی کے بجائے عملی اور فوری کام کے شروع کر نے کیلئے اور اپنے آفسران سے پوچھ کر دوبارہ آنے کو کہا ۔

جس کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس میں دوبارہ مزاکرات ہوئے ۔جس میں واپڈا اور گولین گول پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت واپڈا حکام نے دیرقومی اتحاد کے کمیٹی جن نجم الدین،عنایت اللہ،آمیرشاہین،ضلع ناظم فصیح اللہ،ملک بہرام خان،اعظم خان،وحیداللہ،معروف خان کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا گیا معاہدے میں ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود بطور تھے معاہدے کے مطابق گولین گول پراجیکٹ ،واپڈا حکام 25ستمبر سے چکیاتن گرڈاسٹیشن میں 132KV ٹرانسفرمر کی تنصیب اور ٹاورز پر کام شروع کرے گا۔ جبکہ تحریری معاہدے کے بعد دیر قومی اتحاد کے رہنمائوں نی20ستمبر کو اعلان کردہ شٹرڈاون ہڑتال کی واپس لیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں