لوئر دیر پولیس نے پہلی مرتبہ منفرد پروگرام (پولیس ماما) کا اغاز کر دیا

پیر 10 دسمبر 2018 19:45

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) لوئر دیر پولیس نے صوبہ میں پہلی مرتبہ منفرد پروگرام (پولیس ماما) کے نام سے پروگرام کا اغاز کر دیا گیا۔ پولیس ماما پروگرام کا مقصد چھوٹے بچوں میں محکمہ پولیس کے بابت مثبت شعور اجاگر کرنا اور پولیس کو منفرد انداز میں پیش کرنا ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ماما کی ٹیم نے پاکستان ماڈل سکول خال کا دورہ کیا جہاں نے طلباء کو محکمہ پولیس کے بابت ضروری معلومات۔ اگاہی چارٹ اور بینرز کے ذریعے نشہ اور اشیائ کی نقصانات سے اگاہی اور ٹریفک قوانین سے روشناس کیا۔ اس موقع پر طلباء میں مختلف گیمز اور سوالات بھی کئے اور بعدازاں طلباء میں گفٹ۔ ٹافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں