تیمرگرہ ، دیر بالا سے تعلق رکھنے والے کلرکس کا محکمہ تعلیم کے خلاف پر وموشن کے حوالے سے درالقضاء سوات میں دائر رٹ واپس لینے کا اعلان

بدھ 13 فروری 2019 21:30

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) دیر بالا سے تعلق رکھنے والے کلرکس نے محکمہ تعلیم کے خلاف پر وموشن کے حوالے سے درالقضاء سوات میں دائر رٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا عدالت 19فروری کو دونوں فریقین کے درمیان صلح نامہ جاری کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق دیر بالا سے تعلق رکھنے والے جونیئر کلرک شاہد احمد وغیرہ نے محکمہ تعلیم کے خلاف ضلع سطح پر کرانے پر وموشن کے حوالے سے درالقضاء سوات میں رٹ دائر کی تھی جس کی وجہ سے پروموشن کا عمل رک گیا تھا اس حوالے سے ال پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کے صدر محمد شاعر تاجک اور اپیکا دیر لوئیر کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم خان نے دونوں فریقین سے کامیاب مذ اکرات کیں اور مسئلہ کو افہام و تفہیم سے حل کیا اس ضمن میں بدھ کے روز دونوں فریقین نے درالقضاء سوات میں رجسٹرار درالقضاء سوات کے ساتھ تحریری صلح نامہ جمع کیا اور جونیئر کلرکس نے اپنا رٹ واپس لینے کا اعلان کیا عدالت عالیہ نے دونوں فریقین کو 19فروری کو تحریری حکم نامہ جاری کرنے کیلئے دوبارہ طلب کیا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں