لوئر دیر، پولیو ویکسینیشن بارے مقامی تھانہ جات سے مختلف ٹیمیں روانہ

پیر 22 اپریل 2019 14:35

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) علاقہ ادینزئی میں پولیو ویکسینیشن کے سلسلے میں مقامی تھانہ جات سے ٹیمیں روانہ ہوئی جو ادینزئی کے مختلف مضافات میں ویکسینیشن کی ڈیوٹی سرانجام دینگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ اوچ سے انچارج اکبر علی خان کی نگرانی میں 84 ٹیمیں ،تھانہ چکدرہ سے گل رحمان خان کی نگرانی میں94 ٹیمیں اور تھانہ اسبنڑ سے انچارج نواز خان کی نگرانی میں 43 ٹیمیں روانہ ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں