لوئر دیر کے تحصیل میدان کے عمائدین اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل قومی جرگہ

ضلعی انتظامیہ نے تحصیل میدان میں مکئی کی کاشت پر پابندی کو مسترد کردیا، بھرپوراحتجاج کا اعلان

جمعہ 16 جولائی 2021 22:11

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) لوئر دیر کے تحصیل میدان کے عمائدین اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل قومی جرگہ نے ضلعی انتطامیہ لوئر دیر کی جانب سے تحصیل میدان میں مکئی کی کاشت پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے بھر پور احتجاج کا اعلان کر دیا مکئی کاشت کرنے والے کاشتکاروں پر پرچے درج کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظا میہ میدان کے عوام کو اعتماد میں لیکر انہیں مکئی کی فصل کاشت کرنے کی اجازت دیں اور ضلعی انتظامیہ عمائدین علاقہ کے ساتھ اس حوالے سے فوری طور پر مذ اکرات کئے جائے بصورت دیگر عوام ائندہ کا لا ئحہ عمل طے کرنے اور راست اقدام پر مجبور ہونگے ان خیا لات کا اظہار عمائدین علا قہ اور میدان کے سیاسی جماعتوں کے قائدین جما عت اسلامی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل ، پیپلز پارٹی کے ملک جہان انور خان ، ، مسلم لیگ ن کے جہان زادہ ، جمیعت علماء اسلام کے مولانا فضل مولا، عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی را زمین خان ، عتیق خان ، ملک عبدالحکیم ، اخون زا دہ سعید اللہ ، و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے تحصیل میدان میں مکئی کی کاشت نہ کرنے کے نوٹس اویزان کرنے سے میدان کے عوام کشمکش کا شکار ہوکران میں اضطراب پا یا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ تحصیل میدان افغانستان کے سرحد پر واقع نہیںبلکہ جندول ، براول اور تیمرگرہ کے درمیان محفوظ مقام پر واقع ہے دوسرے علاقوں میں مکئی کی کاشت پر پابندی نہیں اس ئے صرف تحصیل میدان میں مکئی کی کاشت پر پابندی سمجھ سے بالا تر ہے انھوں نے کہا کہ مکئی کی فصل ان کا واحد زریعہ معا ش اور مو یشیوں کی چارہ کے لئے ناگزیر ہے جرگہ عمائدین نے میدان میں مکئی کی فصل کی کاشت پر پابندی پر لوئر دیر کے منتخب نما ئندوں کی خاموشی پر ارکان اسمبلی پر کڑی تنقید کی انھوں نے کہا کہ میدان کے عوام نے علاقہ میں قیام آمن کیلئے ہمیشہ حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے تاہم علاقہ میں حکومتی رٹ بحال کرنا اور آمن قائم کرنا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا زمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ میدان کے عوام محب وطن اور پرآمن شہری ہے جنہوں نے ملک کے لئے کشمیر میں جانوں کی قربانیاں دی ہیں انھوں نے کہا کہ علاقہ میں آمن کے قیام اور مکئی کی کاشت پر پابندی کے حوالے سے انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز حکام اورڈی پی او لوئر دیر سے بھی ملا قاتیں کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی عمائدین علاقہ مطالبہ کیا کہ کمشنر ملا کنڈ، ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز حکام ان کے ساتھ فوری طور پر ملا قات کرکے انہیں مکئی کی کاشت نہ کرنے کے حوالے سے اعتماد میں لیں بصورت دیگر میدان کے عوام سخت احتجاج پر مجبو رہونگے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں