نرسنگ کا شعبہ انسانی زند گی کو تحفظ د ینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،نرسز اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے اداکریں ، مظفرسید ایڈوکیٹ

بدھ 20 دسمبر 2023 22:46

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2023ء) سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نرسنگ کا شعبہ انسانی زند گی کو تحفظ د ینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،نرسز اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے اداکریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سدو تیمرگرہ میں مرسی کالج آفنرسنگ میں کلاسز کے اجرا ء کے موقع پر افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا اس موقع پرکالج انتظا میہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز سے نواز گیا جبکہ طلبہ نے ہم نصا بی سرگرمیوں میں حصہ لیا تقریب سے اپنے خطاب میں مظفرسید ایڈوکیٹ،الخد مت فاونڈیشن کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فضل محمود ،چیف ایگز یکٹیو یو نا یٹنڈ کالج آف نر سنگ سوات ڈاکٹر فضل ربی، پرنسپل عبدالر حمٰن ،مسلم لیگ کے صوبا ئی نایب صدر ذولفقار علی خان ، اے این پی کے خایستہ رحمٰن کا کہنا تھا کہ طلبہ اپنی تمام تر صلا حیتیں حصول علم پر مرکوز ر کھے ،اوقات کو قیمتی بنائے اور جدید ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال یقینی بنا ئے،مظفرسید ایڈوکیٹ نے کہا کہ نجی سیکٹر میڈیکل کے شعبے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،بے روز گاری کے خا تمے میں نرسنگ کا لجز کا کردادرانمایاں ہے اور اس وقت ملک بھر میں نرسز کی ہزار وں آسامیاں خالی ہے ،مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد انسان کی کردار سازی ہے ،عدم برداشت کی و جہ کئی معاشرتی بیماریاں معاشرے میں عام ہو رہی ہیں ،طلبہ کردار سازی پر توجہ دے اور ہر قسم کی غیر اخلاقی سر گرمیوں سے خود کو دور ر کھے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں