تیمرگرہ٬ 24گھنٹے ڈیوٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف ورزی

پولیس کا ڈیوٹی انجام نہ دینے پر کلاس فور ملازمین کو ہراسا ں کرنے پر تشویش کا اظہار

پیر 31 اکتوبر 2016 20:01

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) کلاس فور ایسو سی ایشن لوئر دیر نے 24گھنٹے ڈیوٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورہائی کورٹ کے فیصلے کا خلاف ورزی قرار دیا پولیس کی جانب سے 24گھنٹے ڈیوٹی انجام نہ دینے پر کلاس فور ملازمین کو ہراسا ں کرنے پر تشویش کا اظہار۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کلاس فور ایسوسی ایشن دیر لوئر صدر دوست محمد خان جنرل سیکرٹری محمد نظیر خان ٬تحصیل بلامبٹ صدر راحت اللہ ٬فضل ربی ٬اور واحد زمان پر مشتمل کلاس فور وفد نے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عرفان اللہ وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں کلاس فور ملازمین سے 24گھنٹے ڈیوٹی لینے سمیت دیگر مسائل سے اگاہ کر دیا ڈپٹی کمشنر نے ان کے مسائل غور سے سنیں اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈی پی او لوئر دیر ٬ ای ڈی اوز میل اور فی میل پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیکر 8نومبر کو کمیٹی کا اجلاس بلایا اور ڈپٹی کمشنر لوئر دیر نے کلاس فور وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل و مشکلات حل کئے جائینگے ۔

۔۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں