ضلع کونسل دیرلوئرکااجلاس

منگل 27 دسمبر 2016 19:22

دیرلوئر۔27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں ضلعی اسمبلی کا اجلاس ضلعی نائب ناظم عبدالرشید کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی ناظم محمد رسول خان ،فضل خالق یو سی تالاش،اظہر تقویم یو سی خال ،واصل خان چکدرہ وغیرہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ناظم واصل خان نے چکدرہ ایف ڈی سی کے متعلق کہا کہ وہاں پر کروڑوں روپوں کی لکڑیاں پڑی ہیں اور اس کے ہوتے ہوئے ہم باہر ملکوں سے لکڑیاں بھاری قیمتوں پر خریدتے ہیں جو معیاری نہیں ہوتے ہیں جبکہ ہمارے جنگلوں کی لکڑیاں اچھی ہیں لیکن اس پر پابندی ہے اور لکڑی خراب ہورہی ہے اور حکومت اس پر توجہ دیں تاکہ خراب نہ ہوجائے اور اس لکڑی کو استعمال میں لایا جاسکے۔

اس موقع پر ناظمین نے ریوینیو پر بحث کرتے ہوئے کہاکہ کتنی زمینیں لیز پر دی گئی ہے اور اس سے کتنا آمدن ارہا ہے اور کہا گیا کہ ایسا طریقہ اپنایا جائے کہ ضلعی حکومت خود اپنا امدن جنریٹ کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایم ایل این کے ناظم اظہر تقویم نے کہا کہ دیر روڈ پر پولیس کے پانچ جگہوں پر ناکے لگے ہیں جس سے لوگوں کی امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اسی جگہ پر کوٹو ہائیڈل پاور پر کام کی وجہ سے بھی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کو کھیلوں کے جو سامان آئے ہیں اس کو فی الفور کھلاڑیوں کے حوالہ کیا جائے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں