مالٹے ، گریپ فروٹس ، سیڈلیس کنوکی تیزی سے افزائش نسل بذریعہ پیوند کاری بھی ممکن ہے ،ستمبر کے اواخر میں ترشاوہ پھل کی بڑھوتری کا عمل تیزی سے جاری اور نئے شگوفے بھی پھوٹتے ہیں ، باغبان ان ایام میں کھاد ڈالنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں، محکمہ زراعت کی ہدایت

ہفتہ 26 ستمبر 2020 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی کہ ترشاوہ پھلوں کو نائٹروجن کھاد کی تیسری قسط رواں ہفتہ کے دوران ڈال دی جائے کیونکہ ستمبر کے اواخر میں ترشاوہ پھل کی بڑھوتری کا عمل تیزی سے جاری ہوتاہے اور نئے شگوفے بھی پھوٹتے ہیں اسلئے کھاد ڈالنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے اور کچے گلے بھی ختم کردیئے جائیں ۔

محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ ترشاوہ پودوںکی افزائش نسل زیادہ تر نباتاتی طریقوں سے کی جاتی ہے کیونکہ اس طرح پودے جلد بار آور ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ روٹ سٹاک کاپھل جب برداشت کے قریب ہوتاہے تو اسے توڑ کرکسی خاص جگہ پر اکٹھا کرلینا چاہیے اور بعد ازاں تیز چاقوسے گولائی میں اس طرح چک لگائی جائے کہ چاقو پھل کے چھلکے تک ہی محدود رہے ۔

انہوںنے بتایاکہ اس طرح گودے سے بیج نکال کر بہتر استعمال میں لایا جاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ نرسری ابتدائی مراحل میں مختلف بیماریوںکا شکار ہو سکتی ہے لہٰذا بیج بونے کا عمل ستمبرکے آخر تک مکمل کرلیا جائے تاہم اسے فروری میں بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مالٹے ، گریپ فروٹس ، سیڈلیس کنوکی تیزی سے افزائش نسل بذریعہ پیوند کاری بھی ممکن ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں