دھان کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

منگل 30 اپریل 2024 13:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) دھان کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت نمائشی پلاٹوں کی کاشت کے لئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلیں ۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان مطابق کاشتکار درخواست فارم متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹریا زراعت آفیسر(توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ یہ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔

(جاری ہے)

دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت دھان کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے ضلع فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ،منڈی بہاؤالدین،لاہور،نارووال،حافظ آباد،قصور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،اوکاڑہ اور بہاولنگر کے ایسے کاشتکارجو ہر سال باقاعدگی سے کم ازکم دھان کی ایک ایکڑ کاشت کرتے ہوں اور ان کی زمین پکی سڑک،پکی رابطہ سٹرک یا مین پکی سٹرک سے منسلک ہو سے دھان کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کے سلسلہ میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ خواہشمند کاشتکار متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں مقررہ مدت کے اندردرخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں