محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوسفید مکھی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی

ہفتہ 25 فروری 2017 13:19

فیصل آباد۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوسفید مکھی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کا حملہ روکنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مدد سے بر وقت سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصلات کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے اور اس کی سال میں 10سے 12 نسلیں ہوتی ہیں جو کپا س کے علاوہ میزبان پودوں مکئی ، جوار ، تمباکو ، سورج مکھی ، لوسرن ، برسیم ،سبزیوں گوبھی ، مولی ، شکر قندی ، بینگن ، بھنڈی توری ، پھلوں لیچی ، ترشاوہ پھلوں ، انار ، بیر ، امرود ، شہتوت وغیرہ پر پرورش پاتی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوری تلف کر دیا جائے تاکہ سفید مکھی پروان نہ چڑھ سکے۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں