گوشت اور دودھ کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے لائیو سٹاک فارمنگ کو فروغ دینے کی ہدایت

پیر 27 فروری 2017 13:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے صوبہ بھر میں بڑھتی ہوئی عوامی ضروریات اور برآمداتی اہداف کو پورا کرنے کیلئے گوشت اور دودھ کی بہترین پیداوار کے حصول سمیت لائیو سٹاک فارمنگ کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لائیو سٹاک فارمرز اس سلسلہ میں محکمانہ مشاورت سے آسان شرائط پر قرضہ جات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مویشی جس قدر فربہ ہوں گے اسی قد ر دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ معیاری بیف حاصل کرنے کیلئے 6 سے 15ماہ کے کسی بھی نسل کے کٹڑے ، بچھڑے اور مٹن حاصل کرنے کیلئے 6سے 12ماہ کے کسی بھی نسل کے بکرے ، چھترے ، دنبے کو 3سے 4ماہ تک متوازن خوراک فراہم کر کے فربہ بنا یا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز کسی بھی رہنمائی ، معلومات یا مشاورت کیلئے ہیلپ لائن پر صبح 8سے رات 8 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں