چیف سیکرٹری پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولز میں کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ کو بی ایڈ اور ایم ایڈ کی ڈگری سے مستثنیٰ قرار دیدیا

پیر 6 دسمبر 2021 13:49

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) چیف سیکرٹری پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولز میں کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ کو بی ایڈ اور ایم ایڈ کی ڈگری سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی طرف سے جاری ہونے والے احکامات میں کہاگیا ہے کہ صوبہ بھر کے سکولز میں کمپیوٹرسائنس کے اساتذہ نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ ان کو ریگولر ہونے کے باوجود سنیارٹی لسٹ میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے اور مذکورہ کمپیوٹرسائنس کے اساتذہ کو عرصہ سے محکمانہ ترقی نہیں مل رہی ہے جس پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ 2008‘2009ء اور 2011ء سے ریگولر ہونے والے کمپیوٹرسائنس کے اساتذہ کو سنیارٹی لسٹ میں شامل نہیں کیاگیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ اساتذہ محکمانہ ترقی سے محروم چلے آرہے ہیں جبکہ بھرتی کرتے ہوئے کمپیوٹرسائنس کے اساتذہ کیلئے تعلیمی قابلیت کمپیوٹرسائنس کے ساتھ بی ایس سی جبکہ بی سی ایس اور ایم ایس سی کمپیوٹرسائنس رکھی گئی تھی اور ان کو بی ایڈ اورایم ایڈ کرنیکی شرائط لاگو نہیں تھی اور 19اکتوبر 2009ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ اساتذہ کی اپیل کومنظور کرتے ہوئے سنیارٹی لسٹ میں شامل کیا جائے جس پرچیف سیکرٹری پنجاب نے اساتذہ کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سنیارٹی لسٹ میں شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں