لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کی مکمل ہڑتال

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:34

لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کی مکمل ہڑتال
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے ہفتہ کو مکمل احتجاجی ہڑتال کی اورعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا،جس کے باعث کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہو ا اور اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی، ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں لایاجاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں