عشرہ محرم کے دوران یوم عاشور تک زنجیر زنی کے ماتمی جلوسوں کے ہمراہ ایمبولینسز اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موجود رکھنے کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 14:46

عشرہ محرم کے دوران یوم عاشور تک زنجیر زنی کے ماتمی جلوسوں کے ہمراہ ایمبولینسز اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موجود رکھنے کی ہدایت
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) حکومت پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور دیگر متعلقہ حکام کوعشرہ محرم کے دوران یوم عاشور تک زنجیر زنی کے ماتمی جلوسوں کے ہمراہ ایمبولینسز اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موجود رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ زنجیر زنی کے دوران زخمی ہونے کی صورت میں عزاداران حسین کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے نیززیادہ زخمی ہونے کی صورت میں عزاداران کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرکے طبی امداد کی فراہمی کیلئے بھی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ عزاداری کے تمام مرکزی جلوسوں کے ہمراہ فائر بریگیڈ اور پینے کے پانی کے ٹینکرز بھی موجود ہوں گے جبکہ فیصل آباد میں مرکزی امام بارگاہ کے قریب دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں قائم کی جانے والی عزاداروں کی خیمہ بستی میں وقفے وقفے سے مچھر مار سپرے بھی کرایا جائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں