ض*فیصل آباد، ڈکیتی، چوری و راہزنی کی 80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

/ سر راہ نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی، درجنوں موبائل فونز و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، چوروں کے گروہوں نے درجنوں گاڑیاں، مویشی و قیمتی سامان چرا لیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

^فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی، چوری و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری 80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سر راہ نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی، درجنوں موبائل فونز و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ چوروں کے گروہوں نے درجنوں گاڑیاں، مویشی و قیمتی سامان چرا لیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 ر۔

ب لوہکے میں پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوئوں نے عبدالستار کی حویلی سے مزارع کو یرغمال بناکر 18 لاکھ مالیت کی 8 بھینسیں، 3 گائے چھین لی گئی۔ سمن آباد میں نعیم کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں مالیت کی نقدی و 4 تولے سونا چھین لیا گیا۔ آج صبح سویرے روشن والی جھال سے مسلح افراد نے جمیل سے پرنس موٹر سائیکل اپلائیڈ فار چھین لی۔

(جاری ہے)

اے بلاک ملت ٹائون میں سید رمیض الحسن کے گھر سے تالے توڑ کر چور نقدی، پرائز بانڈز، طلائی زیورات وغیرہ لے گئے۔

انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کی دیوار پھاڑ کر 6 لاکھ مالیت کا کپڑا چور لے اڑے۔ ڈبلیو بلاک مدینہ ٹائون میں داور کی موٹر سائیکل نمبری 6184 ماڈل 2018ء چرا لی گئی۔ مدینہ پارک میں فراز علی سے 3 لاکھ کی نقدی چھین لی گئی۔ بستی امین شاہ میں طالب حسین کا موبائل فون چھین لیا گیا۔ آئیڈیل بیکری چوک میں شہزاد افضل کی موٹر سائیکل چور لے اڑے۔ امین پارک میں مشرف علی کے گھر سے 2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات چھین لئے گئے۔

133 گ ب میں بابر سے موٹر سائیکل ون ٹو فائیو و موبائل فون چھین لیا گیا۔ راجباہ روڈ پر سعید سلطان سے 50 ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی۔ فیروز شاہ روڈ سے مرزا نعمان بیگ سے 74 ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا۔ گلبہار کالونی میں غفار، جھال انڈر پاس سے رمضان، اڈا پینسرہ روڈ کے قریب ذیشان، شریں والا میں شاہد، ملت ٹائون میں مدثر، ٹھیکری والا میں عمران، بٹالہ کالونی میں ماجد، گٹ والا میں رومان کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا۔

مدینہ ٹائون آفیسر کالونی میں لقمان کے گھر سے 3 موبائل فونز، ایل سی ڈی و دیگر سامان چھین لیا گیا۔ سٹی جڑانوالہ میں 240 موڑ سے عتیق الرحمن کی موٹر سائیکل ہنڈا 4492 ماڈل 2012ء چرا لی گئی۔ باگے والا میں مقدس کے گھر سے 3 تولے سونا و نقدی چور لے اڑے۔ 594 عباسی بھٹیاں میں شہباز کے ٹیوب ویل سے موٹریں چوری ہو گئیں۔ گٹ والا میں رومان، مکوآنہ بائی پاس سے حسنین کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

225ر۔ب ملکھانوالہ میں اعظم کی موٹر سائیکل نمبری 9770 ہنڈا ون ٹو فائیو ماڈل 2019ء چھین لی گئی۔ سندھو ٹائون میں علی حسن کے گھر کا بھی چوروں نے صفایا کر دیا۔ بٹالہ کالونی میں ماجد سے نقدی 5 ہزار چھین لی گئی۔ ٹھیکری والا میں مسلح افراد نے خواتین سے نقدی چھین لی۔ 61 ج ب میں رمیز کا ٹرانسفارمر اور ٹیوب ویل کا سامان چرا لیا گیا۔ نثار کالونی میں عامر کی دکان سے تالے توڑ کر قیمتی سامان چرا لیا گیا۔

اے بی سی روڈ سے فیاض کی کار نمبری 133 اے آر وائی ماڈل 2018ء چور لے اڑے۔ ملت ٹائون میں مدثر سے نقدی 25 سو روپے و موبائل چھین لیا گیا۔ کچہری بازار میں شاہد کی موٹر سائیکل چور لے اڑے۔ 113 ج ب میں ریاض حسین سے موٹر سائیکل و نقدی چھین لی گئی۔ 115 ج ب میں فواد الحسن سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ سعید آباد میں فرخ اقبال سے بھی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا۔

119 ج ب میں وسیم سے بھی موٹر سائیکل چھین لی گئی۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں جھال انڈر پاس سے رمضان سے موبائل فون و نقدی چھین لی گئی۔ ربانی کالونی میں ارشد، مجاہد ہسپتال مدینہ پارک سے عمر، عباس چوک میں طاہر، ڈھڈی والا میں اسد، جڑانوالہ میں عمیر، 374 گ ب میں اللہ دتہ، جنرل ہسپتال سمن آباد میں ولی خاں، کشمیر پل سے عباس، گٹ والا میں بشارت کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ عبداللہ پل میں فاروق، 610 گ ب میں بابر علی کے گھروں کا بھی چوروں نے صفایا کر دیا۔ جھنگ بازار میں محسن کریم، شریں والا میں شاہد، پینسرہ میں ذیشان، گلبہار کالونی میں غفار، جھال میں رمضان بھی لٹ گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں