ی*فیصل آباد،حالات کے ستائے نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر موت گلے لگالی

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

*فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء)حالات کے ستائے نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر موت گلے لگالی ، تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک 299میں رہائش پذیر تیس سالہ عبدالرحمن ولد شبیر نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کرگندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکا ،ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں