پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دیکر حاصل کیا جس کا عالم اقوام کی تاریخ میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،

۱ٓگ و خون کا دریا پار کرکے اس مقدس سرزمین تک پہنچنے اور ان کی لازوال و بے مثال قربانیوں کے باعث ۱ٓج ہم ۱ٓزادفضا میں سانس لے رہے ہیں، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے بزرگوں نے ہمیں آزاد ملک حاصل کرکے دیدیالیکن اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز کو خوشحال و ترقی یافتہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں،پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب

بدھ 12 اگست 2020 13:19

پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دیکر حاصل کیا جس کا عالم اقوام کی تاریخ میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) پی ٹی ۱ٓئی کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دیکر حاصل کیا جس کا عالم اقوام کی تاریخ میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اور ۱ٓگ و خون کا دریا پار کرکے اس مقدس سرزمین تک پہنچنے اور ان کی لازوال و بے مثال قربانیوں کے باعث ۱ٓج ہم ۱ٓزادفضا میں سانس لے رہے ہیںتاہم اگرچہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے بزرگوں نے ہمیں آزاد ملک حاصل کرکے دیدیالیکن اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز کو خوشحال و ترقی یافتہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریںنیزیوم آزادی مناتے وقت ہمیں بھرپور محنت سے انسانیت اورملک کی خدمت کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگاکیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کے علاوہ یوم آزادی منانے کا مقصد آزادی کے حصول کیلئے کی جانے والی جد وجہد اور پاکستانی قومی ہیروز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تجدید عہد بھی کرنا ہے کہ ہم سب ملکرپاکستان کو اس کی اصل منزل مقصود تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ کل 14اگست بروز جمعہ کو جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منایا جائے گامگریوم آزادی مناتے وقت ہمیں بھرپور محنت سے انسانیت اورملک کی خدمت کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگاکیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی منانے کا مقصد آزادی کے حصول کیلئے کی جانے والی جد وجہد اور پاکستانی قومی ہیروز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں جبکہ پینے کے صاف پانی،صفائی ستھرائی،ٹر یفک کی مسلسل روانی اور پارکنگ کا خصوصی پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمارتوں، گلیوں، بازاروں،سرکاری عمارتوں کو خوبصورت چراغاں اور سبز ہلالی پرچموں و جھنڈیوں سے سجایاجارہا اور تقریبات کا آغاز قومی ترانے سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوم ۱ٓزادی کے متبرک، مقدس و پر مسرت موقع پرشہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ وطن عزیز کی سا لمیت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک محفوظ اور الگ وطن کے حصول کی جمہوری جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جہاں آج ہم مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے مطابق ہر طرح کی ۱ٓزاد فضا میں اپنی زندگیاں بسرکر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات میں بھر پور شرکت کی جائے گی اور شہداء کی یاد گاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ آزادی کی خوشی میں شہریوں میں مٹھائی اور کھانا تقسیم کرنے کا پروگرام بھی وضع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے 10بلین ٹری سونامی کی کامیابی کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت بھی لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موسمی تغیرات تیزی سے بدل رہے ہیں اور گرمائش کی زیا د تی ہورہی ہے جس کا علاج صرف اور صرف درخت لگانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی عادت کو اپنانا چاہئے کیونکہ درخت لگانا ہماری مذہبی اور قومی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ صدقہ جاریہ بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ درخت انسان کے دوست اور خدا داد تحفہ ہیں جن کی حفاظت ہمارافرض ہے لہٰذاہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائیگاکیونکہ ہمیںاپنی آنے والی نسلوں کیلئے سرسبز انقلاب برپا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کا ہر شہری حکومت پاکستان کے ویژن کے تحت شجر کاری مہم کو بھر پور انداز میں کامیاب بنانے کیلئے یوم ۱ٓزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان کے نام پر اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں