نہر میں پھینکے گئے بچوں کی لاشیں ملنے کی امید دم توڑ گئی

غوطہ خوروں نے تیسرے روز بھی بچوں کی تلاش جاری رکھی مگر لاشیں نہ مل سکیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 مئی 2021 17:33

نہر میں پھینکے گئے بچوں کی لاشیں ملنے کی امید دم توڑ گئی
فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07 مئی 2021ء ) نہر میں پھینکے گئے بچوں کی لاشیں ملنے کی امید دم توڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ پر بھکھی کے کے نزدیک سنگ دل باپ کی طرف سے بے رحم موجوں کے سپرد کیے جانے والے چار بچوں کی لاشیں ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہے۔غوطہ خوروں نے تیسرے روز بھی سات سالہ ذوالقرنین ،چار سالہ حوریہ، دو سالہ نمرہ اور ایک سالہ عروہ کی تلاش جاری رکھی مگر لاشیں نہ مل سکیں۔

ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے دن بھربچوں کی لاشوں کی تلاش کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری رکھیں مگر فی الحال کوئی کامیابی نصیب نہ ہوئی، پولیس بھی دن بھر موقع پر موجود رہی۔ سنگدل باپ کے ہاتھوں چاربچوں کو قتل کرکے نہرمیں پھینکنے والے سنگدل باپ کے خلاف اس کی بیوی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم محسن نے اپنی بیوی مصباح کے کردار کو واقعے کی وجہ قرار دیا ہے، بیوی کے ناجائز مراسم کے باعث گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

ملزم محسن نے گھریلو جھگڑے پر 23 اپریل کو ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کو نہر میں پھینکا تھا، بچوں میں سات سالہ ذوالقرنین،چار سالہ حوریہ، دو سالہ نمرہ اور ایک سالہ عروہ شامل ہیں۔بھکھی پولیس نے بچوں کی ماں مصباح کی درخواست پر ملزم محسن کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔دوسری جانب ق فیصل آباد میں چار بچوں کو مبینہ طور پر نہر میں پھینکنے والے ملزم محسن کے بھائی نے واقعے کی وجہ غربت یا بے روزگاری ہونے کی تردید کر دی ہے۔

سنگدل باپ کے بھائی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا اس نے حال ہی میں زمین فروخت کی تھی جس کی رقم بھی اسی کے پاس تھی۔ احسن کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کو مالی پریشانی نہیں تھی نہ ہی بے روزگار تھا،بچوں کے عید کے کپڑے بھی بنا رکھے تھے ،میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ونوں میں 23 اپریل کو بھی لڑائی ہوئی جس کے بعد شوہر نے بیوی کو گھر سے باہر نکال دیا۔خاتون کے مطابق اسے کل ہی پتہ چلا ہے کہ جس دن مجھے گھر سے نکالا اسی دن بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں