ایف آئی اے فیصل آباد کا چھاپہ، کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ملزمان گرفتار

بدھ 16 جنوری 2019 16:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) فیصل آباد نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والی3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد ساجد اکرم کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے سمندری روڈ پر واقع چک نمبر 467گ ب میں واقع نجی فوڈ فیکٹری میں ’’ٹائم سنیک‘‘ کی جعلی پیکنگ کرتے ہوئے 3 افراد کوگرفتار کرلیا اور فیکٹری کو سر بمہر کر دیا گیا ہی جبکہ گرفتار کئے جانیوالوں میں فیکٹری کا ما لک محمد عثمان، اسکا شراکت دار محمد محسن اور عمران شامل ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ریپرز، پیکنگ مشین اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف 10/2019انٹلیکچویل پراپرٹی رائٹس آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں