فیصل آباد میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے بھرپور کریک ڈائون کا اعلان ، تمام شہریوں کو اپنے پالتو کتے گھروں میں باندھ کر رکھنے کی ہدایت

جمعرات 17 جنوری 2019 15:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) فیصل آباد میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے بھرپور کریک ڈائون کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ تمام شہریوں کو اپنے پالتو کتے گھروں میں باندھ کر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ خصوصی مہم کے دوران چن چن کر تمام آوارہ کتوں کو تلف کردیاجائیگا۔

انہوںنے بتایاکہ اگر اس مہم کے دوران کوئی پالتو کتا گلیوں ،محلو ںیاپارکوں وغیرہ میں پھرتاہواپایاگیاتواسے بھی نقصان پہنچ سکتاہے لہٰذا ضروری ہے کہ شہر ی اپنے پالتو کتے اپنی چار دیواری کے اندر باندھ کر رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں شہر بھر میں تشہیری مہم بھی شروع کی جا رہی ہے جس کے تحت شہر بھر میں معلوماتی بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ان بینرز پر متعلقہ ٹائون انتظامیہ کے کتا مار سٹاف کے فون نمبرز بھی درج کئے جارہے ہیں تاکہ کسی بھی جگہ آوارہ کتا نظر آنے کی صورت میں شہری متعلقہ سٹاف کو آگاہ کرسکیں۔ انہوںنے کہاکہ کتے مار مہم کے دوران تلف کئے جانیوالے کتوں کو محفوظ اندازمیں ختم کیاجائیگا تاکہ کسی قسم کی آلائش یا آلودگی پھیلنے کا بھی خدشہ نہ رہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہوںنے فوری طور پر اپنے فرائض کی سرانجام دہی کاآغازکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں