جڑانوالہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان کا6 بھائیوں سمیت 8 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 14 جولائی 2020 15:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) جڑانوالہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان کا6 بھائیوں سمیت 8 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا-پولیس تھانہ سٹی جڑانوالہ فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ مقدمہ نمبر266/20 مقتول کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی کی حدودمیں واقع محلہ اسماعیل آباد میں رہائش پذیر رملہ تنویر نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ اس کی شادی حیدر کے ساتھ ہوئی مگر کچھ ہی عرصہ بعد دونوںمیاں بیوی کے مابین لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے جس پر گذشتہ روز رملہ کا والد اور بھائی اس کے گھر آئے جہاں اس کے خاوند نے اپنے بہن بھائیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے رملہ کے بھائی قمر تنویر کو قتل جبکہ والد تنویر اور بھائی بدر کوشدید زخمی کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ سٹی جڑانوالہ نے 6 بھائیوں ثاقب، حیدر، جیند،عبید،عبدالمنان،عبداللہ پسران ثاقب ستار، ساجد ستار، آمنہ زوجہ ثاقب ستار کے خلاف قتل سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا ۱ٓغاز کردیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں