ْفیصل آباد،نامعلوم ڈاکو گھر سے دو تولے طلائی زیورات،موٹر سائیکل،نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے

جمعہ 26 نومبر 2021 17:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں،نامعلوم ڈاکو گھر سے دو تولے طلائی زیورات،موٹر سائیکل،نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علل صبح چار نامعلوم مسلح ڈاکو نواحی گاؤں 500گ ب کے رہائشی شخص جاوید ولد ناظم کے گھر داخل ہو گئے اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گھر میں موجود موٹرسائیکل نمبری TSA4443ہنڈا ،دو تولے طلائی زیورات،نقدی تیس ہزار روپے و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں