ْ ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کا پٹرولنگ پوسٹ پینسرہ کا اچانک دورہ

بہترین ڈسپلن اور صفائی پر ملازمان کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان

پیر 6 دسمبر 2021 13:49

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ پوسٹ پینسرہ کااچانک دورہ کیا۔ پٹرولنگ پوسٹ کے جوان سوشل ورک میں مصروف پائے گئے اس موقع پر انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ کے ڈسپلن، صفائی اور جوانوں کی حاضری کا جائزہ لیا۔ جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ پینسرہ کے سٹاف کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ ہائے کو اپنا گھر سمجھیں اور اس کی تزئین و آرائش کے لئے سوشل ورک جاری رکھیں انہوں انچارجز پوسٹ فیصل آباد ریجن کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ پوسٹ ہائے کو اسی طرح چیک کیا جائے گا اگر کسی پوسٹ پر ملازمان غیر حاضر یانا قص ڈسپلن پایا گیا تو محر ر اور انچارج کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اتوار کے روز پٹرولنگ پوسٹ ہائے پر افسران و ملازمان نے پوسٹ ہائے کے لانز،کمروں،پودوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ۔ اس دوران جوانوں نے پٹرولنگ پوسٹ ہائے کے زیرِ استعمال اسلحہ و مالخانہ کی صفائی بھی کی۔ پوسٹ ہائے میں پینٹ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی مرمت کروائی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس کے زیرِ استعمال اسلحہ کی صفائی باقاعدگی کے ساتھ کروائیں تاکہ سیکورٹی کو فول پروف بنایاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں