نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت ایک اور زندگی نگل گئی ،دوران آپریشن غلط انجکشن لگنے سے مریضہ کی چل بسی

جمعہ 19 جنوری 2018 17:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء)نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت ایک اور زندگی نگل گئی دوران آپریشن غلط انجکشن لگنے سے مریضہ کی موت تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز نجی ہسپتال مصباح نا می خاتون کو زچگی کے لیے لا یا گیا ڈاکٹر غزا لہ نے چیک آپ کے بعد لواحقین کو فوری آپریشن کا مشورہ دیا مقتولہ کے والد نے بتا یا کہ 15منٹ کے آپریشن کے بعد فوری طور پر ڈا کٹر ارشد اور لیڈی ڈا کٹرغزا لہ ہسپتال سے غا ئب ہو گئے مریض ان ٹرینڈ نرس کے حوالے کر دیا اور فون پر انجکشن لگواتے جب مریض کے ہا تھ پا ئوں نیلے ہو ئے تو نرس نے الائیڈ ہسپتال لے جا نے کے لیے کہا اس وقت تک مریضہ موت کی وادی میں مقتولہ کے والد نے وزیر اعلی پنجاب اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے اپیل کی کہ ان جعلی ڈا کٹروں کے خلاف کاروا ئی کی جا ئے اور اس نام نہاد ہسپتال کو فور طور پر بند کیا جا ئے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں