ہسپتالوں میں پولیو ویکسین ڈیسک پر مہم کے تینوں ایام کے علاوہ اضافی دودن جمعرات و جمعہ کو بھی قطرے پلائے جائیں گے، عائشہ انجم

منگل 25 ستمبر 2018 17:46

فیصل آباد۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سیداحمد فواد کی ہدایت پر میڈیکل سوشل آفیسر عائشہ انجم نے انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال میں قائم پولیو ویکسینیشن ڈیسک پر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمرکے ہربچے کوحفاظتی قطرے ضرورپلوائیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو باربار دھرانے کا مقصد اس موذی مرض کے وائرس کایکسر خاتمہ کرنا ہے جس کیلئے والدین کا تعاون ازحد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں پولیو ویکسین ڈیسک پر مہم کے تینوں ایام کے علاوہ اضافی دودن جمعرات اور جمعہ کو بھی قطرے پلائے جائیں گے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں