ریونیو افسران کو سرکاری بقایا جات کی وصولی کی رفتاری کو تیز کر نے کی ہدایت

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ضلع کے ریونیو افسران مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی وصولی کی رفتاری کو مزید تیز کریں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر ٹارگٹس حاصل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محبوب احمد نے محکمہ مال کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار ، سب رجسٹرارز ، ریونیو افسران ، انچارجز اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے لینڈ ریونیو، واٹر ریٹ ، زرعی انکم ٹیکس ،کیپٹل ویلیو ٹیکس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی جائے اور کارکردگی رپورٹ سے انہیں بھی باقاعدگی سے آگاہ رکھیں ، انہوں نے ریونیو افسران اور سب رجسٹرارز کو پراگریس مزید بہتر بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ زیر التواء انکوائریز کو بھی تیز رفتاری سے نمٹائیں ، انہوں نے ریونیو ریکارڈ کے تمام معاملات کو شفاف اور درست رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نچلی سطح پر سٹاف کی کارکردگی کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جائے ، انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹرز سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے اور بقیہ موضع جات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے تیز رفتار اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں