فیصل آباد، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،

9 انسانی اسمگلرز اور پراپرٹی ایجنٹ گرفتار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) فیصل آباد میں ایف ائی اے نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گجرات اور منڈی بہاوالدین سے غیر قانونی طریقہ سے ترکی اور یونان جانے والے 45 شہری گرفتار کر لئے، اسکے علاوہ 9 انسانی اسمگلرز اور پراپرٹی ایجنٹس کو گرفتار کرکے انکے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ایف آئی اے ٹیم کی گجرات اور منڈی بہاوالدین سے غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک جانے والے 45 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد اکرم کا کہنا ہے گرفتار ملزمان نیکوئٹہ اور ایران سے غیر قانونی طریقہ سے ترکی اور یونان جانا تھا، ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔اسکیعلاوہ ایف ائی اے کی ٹیم نے 9 انسانی اسمگلرز اور پراپرٹی ایجنٹ بھی گرفتار کر لئے ہیں، گرفتار ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طریقہ سے بیرون ممالک بھیجتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں