پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میںقائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:28

فیصل آباد۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے قائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔قبل ازیں وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ اکنامکس میں چیئر پرسن کے فرائض نبھا رہی تھیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر صوفیہ انور نے آج 20اکتوبر 2018بروز ہفتہ قائم مقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

چیئر پرسن ، انچارجز اور پرنسپل آفیسرز ویمن یونیورسٹی نے وائس چانسلر کو خوش آمدید کہا اور وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے اپنے مختصر خطاب میں چیئرپرسن شعبہ جات و تمام افسران کا شکریہ ادا کیا اور اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں