گھر میں آگ لگنے سے معذور شخص جاں بحق

منگل 11 دسمبر 2018 20:25

فیصل آباد۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) گھرمیںآگ لگنے سے معذورشخص جھلس کرجاں بحق ہوگیا،ریسکیو1122حکام کے مطابق پیپلز کالونی نمبردوکے علاقہ پہاڑی گرائونڈ کے نزدیک قادری چوک میں گھر میںآگ لگنے سے ایک فالج زدہ معذور شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا،ریسکیو حکام نے بتایاکہ آگ گیس ہیٹرکی وجہ سے لگی جس نے قریب لیٹے معذور شخص کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اوروہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں