ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام ایچ آئی وی ایڈز سے بچائو سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد

پیر 20 مئی 2019 18:28

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام ایچ آئی وی ایڈز سے بچائو سے متعلق آگاہی سیمینار ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں منعقدہوا ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمدآصف شہزاد،ڈاکٹر احمد خان ،ڈاکٹرعثمان اوردیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایچ آئی وی ایڈزسے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اورعلاج معالجہ کے طریقوں کے بارے میں ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔

سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ عوامی شعور بیدار کرکے اس مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایڈز سے متاثرہ مریض بھی علاج معالجہ کی بدولت نارمل زندگی گزارسکتے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ متاثرہ افراد کے بلیڈ،توتھ برش،شیونگ کے سامان،نیل کٹر کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایڈز سے بچائو کے لئے آگاہی پروگرام کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے۔

ماہرین نے ایڈز کی علامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی یہ خطرناک بیماری ہے۔انہوںنے بتایا کہ ایچ آئی وی مریض کے جسم کی قوت مدافعت کا قلع قمع کردیتی ہے جس کے باعث وائرس آزادانہ طور پر حملے کرتے ہیں۔انہوں نے ایڈز کے علاج اوراحتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں