اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 13ناجائز منافع خوروں کو 40ہزارروپے جرمانے

منگل 21 مئی 2019 22:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) :ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے مختلف اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 13ناجائز منافع خوروں کو 40ہزارروپے جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے عبداللہ پور،جناح کالونی،جھنگ روڈ،ڈجکوٹ روڈ اوردیگر علاقوں میں روٹی،سموسہ،پکوڑہ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا اور مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں