اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر 13ناجائز منافع خوروں کو 51ہزارروپے جرمانہ

جمعرات 23 مئی 2019 18:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) :ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے مختلف اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 13ناجائز منافع خوروں کو 51ہزارروپے جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دھوبی گھاٹ،لکڑی منڈی،جھنگ روڈ،بکرمنڈی،شیخ کالونی اوردیگر علاقوں میں چائے ہوٹل،فروٹ چاٹ پوائنٹ،ملک شاپ،روٹی،سموسہ،پکوڑہ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا اور مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں