فیصل آباد،نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر مرنے والا نوجوان سپردخاک

منگل 18 جون 2019 23:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء)نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر مرنے والا نوجوان سپردخاک‘ ناگہانی موت پر گھر میں کہرام برپا‘ تفصیلات کے مطابق سمندری روڈ کوریاں والا پل کے قریب گلفشاں کالونی گلی نمبر1 کا رہائشی 21 سالہ ریحان ولد جاوید نہر میں ڈوب گیا‘ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے اسے نہر سے باہر نکالا لیکن ڈوبنے والا نوجوان طبی امداد ملنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گیا جسے آہوں سسکیوں سے سپرد خاک کر دیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں