فیصل آباد،گھریلو حالات کے ستائے دو افراد نے خودکشی کرلی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) گھریلو حالات کے ستائے دو افراد نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ستیانہ کے رہائشی 35 سالہ عمران نے اپنے گھر والوں سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سدھوپورہ کے رہائشی 20 سالہ علی رضا ولد ناصر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لیکر موت گلے لگا لی۔ ناگہانی اموات پر گھروں میں کہرام برپا ہوگیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں