ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر بھرپورانداز میں عملدرآمدجاری ہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

پیر 21 اکتوبر 2019 20:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) : ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر بھرپورانداز میں عملدرآمدجاری ہے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں ان ڈور اورآئوٹ ڈورمقامات کی سرویلنس کرکے ڈینگی ذرائع کاصفایا کررہی ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان محمود کی زیرنگرانی ٹیموں نے کباڑخانوں،ٹائر شاپس،قبرستانوں کے علاوہ ان ڈور میں گملوں،فریج کی ٹرے،واش رومز اور دیگر سپاٹس کو چیک کیا اور ڈینگی لاروا کا خاتمہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیموں کی طرف سے شہریوں واہل خانہ میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے انہوں نے نے شہریوں سے کہا کہ وہ اینتی ڈینگی ٹیموں نے تعاون جاری رکھیں اور گھروں،دکانوں میں ڈینگی کی افزائش کاماحول پیدانہ ہونے دیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے اس سیزن میں بھی ڈینگی کو شکست دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں