فیصل آباد، ضلع بھر میں مانیٹرنگ آفیسرز ڈینگی کے انسدادی اقدامات کو تسلسل کے ساتھ چیک کررہے ہیں‘ڈپٹی کمشنر محمد علی

منگل 22 اکتوبر 2019 20:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلع بھر میں مانیٹرنگ آفیسرز ڈینگی کے انسدادی اقدامات کو تسلسل کے ساتھ چیک کررہے ہیں اس ضمن میں سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے مختلف علاقوں کے محلوں میں جاکر انسدادڈینگی سرویلنس کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ان ڈور اورآئوٹ ڈور سرویلنس سرگرمیوں کے نتائج سے آگاہی حاصل کی اور تاکید کی کہ ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے ملاقات کرکے اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ٹیموں سے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی کے خلاف انسدادی کارروائیوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا لہذا غفلت یا سست روی سے گریز کیا جائے۔دریں اثناء سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے مختلف شاہرات پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کو بھی چیک کیا اور ٹریفک پولیس سے کہا کہ خلاف ورزی کی مرتکب ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں