فیصل آباد، تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائی ،جواء کھیلتی6جواری گرفتار ،جوئے پر لگی رقم4960برآمد

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم کی ہدایت پرتھانہ گلبرگ پولیس نے جواء کھیلتی06جواری گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ پولیس نے دوران گشت ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ ریڈکرکے جواء کھیلتے ہوئے امجد کو اس کی05ساتھیوں سمیتگرفتارکیاملزمان کے قبضہ سے دائوپرلگی 4960روپے برآمد کر لیے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر871/19بجرم5قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ گلبرگ میں درج رجسٹر کر لیاگیا۔

سی پی اوفیصل آباد نے تمام ایس ایچ اوزاورسی آئی اے کو جواء مافیا کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ جواریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ معاشرے میں جواء جیسی بیماری کو ختم کیا جاسکے کیونکہ جواء بہت سے جرائم کی جڑ ہے ۔تمام ایس ایچ او ز دن رات محنت کریں تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں