فیصل آباد :فیکٹری میں آگ لگنے سے 3ورکرز جھلس گئے ،طبی امداد جاری

بدھ 11 دسمبر 2019 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء)فیکٹری میں آگ لگنے سے 3ورکرز جھلس گئے الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد جاری،جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر الشفاء ہسپتال کے قریب واقع اے آئی فیکٹری میں رات گئے ورکرز ٹیچنگ یونٹ میں کام کررہے تھے کہ اس دوران شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آکر 3ورکرز جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہستپال لے جایا گیا،جہاں 106گ ب کے رہائشی 20سالہ فیمرحیدر ولد حق نواز کی بری طرح جھلسنے پر حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دیگر دو افراد کو معمولی جھلسنے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں