گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون اور نوجوان نے زہر نگل لیا‘ تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

پیر 20 جنوری 2020 22:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون اور نوجوان نے زہر نگل لیا‘ تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل‘ تفصیلات کے مطابق 224 ر۔

(جاری ہے)

ب کی رہائشی 25 سالہ آمنہ زوجہ قیصر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں نگل لیں‘ علاوہ ازیں 24 سالہ علی ولد اکرم ساکن مکہ گارڈن نے بھی گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں نگلیں‘ متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جانیں بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں