فیصل آباد ،نوسربازی کی 4 وارداتوں میں نہتے شہری بھاری مال وزر سے ہاتھ دھو بیٹھے

نشہ آور اشیاء کھلانے سے ایک کی حالت غیر، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

پیر 17 فروری 2020 22:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) نوسربازی کی 4 وارداتوں میں نہتے شہری بھاری مال وزر سے ہاتھ دھو بیٹھے، نشہ آور اشیاء کھلانے سے ایک کی حالت غیر، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں آر پی او آفس کے قریب نوسربازوں نے اپنی باتوں میں بہلا پھنسا کر فہد کو لوٹ لیا، مامو کانجن میں فیصل سے 25ہزار کی نقدی ہتھیا لی گئی، مرید والا میں وسیم کو بھی لوٹ لیا گیا جبکہ سمندری روڈ پر بائی پاس سے 30 سالہ نوجوان کو نشہ آور اشیاء کھلا کر نقدی وقیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا جسکی تاحال شناخت نہ ہو سکی، تشویشناک حالت میں اسے ریسکیو1122 ٹیم نے سول ہسپتال داخل کرایا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں