پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ کے تمام 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے ایکٹ کے سیکشن 36کے تحت خصوصی اختیارات تفویض کردیئے

بدھ 1 اپریل 2020 14:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ کے تمام 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے ایکٹ کے سیکشن 36کے تحت خصوصی اختیارات تفویض کردیئے ہیں جبکہ کورونا کے ریپڈ ٹیسٹ کرنے والی تمام لیبارٹریز کو ٹیسٹ رپورٹس جاری کرنے سے روک دیا گیاہے اور۱ٓئندہ ایسے ٹیسٹ کرنیوالی لیبز کو سیل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کمیشن نے اپنے ایکٹ کے سیکشن 36کے تحت پنجاب کے تما م ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے مجاز افسران کو احکامات دیں کہ ایسی لیبارٹریوں کو سیل کردیا جائے جہاں پرکروناوائرس کی تشخیص کے لیے ریپڈ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور اس کی رپورٹیں مع ثبوت کمیشن کو بھجوائی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت کے مطابق ریپڈ ٹیسٹ کی کسی طور اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ معیار پر پورا نہیں اترتااسلئے کورونا وائرس کے لیبارٹری ٹیسٹ صرف پی سی آر تکنیک کے ذریعے ہی کیے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے مزید چھ نجی ہسپتالوں کی سپیشل انسپیکشنزبھی کی ہیں اوروہاں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پرہی احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں