فیصل آباد ،ڈپٹی کمشنر محمد علی کا ڈی سی آفس میں قائم کورونا کرائسس مینجمنٹ سیل کا دورہ

غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ،کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات کو چوکس رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 8 اپریل 2020 01:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ایم پی اے فردوس رائے کے ہمراہ ڈی سی آفس میں قائم کورونا کرائسس مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی سٹاف کو سخت تاکید کی کہ کرائسس مینجمنٹ سیل کی ڈیوٹی انتہائی اہمیت کی متقاضی ہے لہذا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موصولہ معمولی سی بھی معلومات پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات کو چوکس رکھا گیا ہے جس میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موصولہ فون کالز کے ساتھ ساتھ میڈیا رپورٹس پر بھی گہری نظر رکھی جائے اوررپورٹس پر فی الفور ایکشن لیں۔انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ سیل کے شفٹ انچارجز نہ صرف خود بلکہ متعلقہ سٹاف کو بھی چوکس رکھیں اورانہیں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے نام اور ایڈریس کی اطلاع کورونا کرائسس مینجمنٹ سیل کو کریں اس سلسلے میں فون نمبرز 0419201491اور 0419201492 فون نمبرز فنکشنل ہیں۔ایم پی اے فردوس رائے نے ضلعی انتظامیہ کے انسداد کورونا اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جنگی اقدامات کئے ہیں اور انشاء اللہ کورونا وائرس کو مل کر شکست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں