14اپریل کے بعد لاک ڈائون ختم کرکے تجارت کی اجازت دی جائے ،تاجروں کا مطالبہ

جمعرات 9 اپریل 2020 22:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) کلاتھ مارکیٹ کے تاجروںنے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈائون ختم کیا جائے اور تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے‘ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف سیکٹر کو کام کرنے کی اجازت مل چکی ہے مگر تاجروں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہے‘ یہ ظلم ہے‘ لاک ڈائون کے باعث ملک بھر میںدکانوںپر پڑے تالوںسے تمام کاروبار بند ہیں‘ سنسان اور ویران بازار اور مارکیٹیں دیکھ کر تاجر اور عوام پریشان ہیں اور سوچ رہے کہ موجودہ صورتحال میں زندگی کا پہیہ کیسے چلے گا آن لائن کے مطابق مدنی کلاتھ کاٹن سنٹر کی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس صدر حافظ محمد امین کی صدارت میں منعقد ہوا ‘ اجلاس میں جنرل سیکرٹری شیخ فیصل‘ نائب صدر شیخ جبران ‘ چاچا رفیق کے علاوہ ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے شرکت کی‘ اجلاس میں بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون سے ملک بھر کے تاجروں کا کھربوں روپے کا نقصان ہو چکاہے مزید نقصان کی متحمل نہیں ہوسکتی کیونکہ لاک ڈائون کی مدت میں اضافہ سے بے روز گار دیہاڑی دار بھا ئیو ں کے کرائسز میں مزید اضافہ ہورہا ہے ‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آرمی چیف اور عدالت عظمی ملکی معیشت کولاک ڈائون کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے عوام اورتا جروں کو ریلیف دلائے ‘ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے لاک ڈائون ختم نہیں ہوتافیصل آبا د سمیت ملک کے تمام شہروںمیںبازاروں اور کاروباری مارکیٹوں میںصبح 10 بجے سے شام 5 بجے دکانیں کھولنے اور معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر بھو ک ے مرنے والوں کی تعداد کروناسے زیادہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران مدنی کلاتھ کاٹن سنٹر کے تاجر اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹ کے داخلی راستوں پر کرونا اینٹی واک تھرو گیٹ نصب کرنے کو تیار ہے اس کے علاوہ تمام حفاظتی اقدامات اٹھانے کیلئے بھی تیار ہے جن میں ہینڈ سینی ٹائزر‘ فیس ماسک شامل ہیں۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر 14 اپریل کے بعد لاک ڈائون نہ کھولا گیا تو تاجر احتجاج کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں