ٓفیصل آباد:شہر ، گردونواح میں چوری‘ڈکیتی و راہزنی کی70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ مسلح ڈاکوئوں کے گروہ نے شہری پر تشدد کرکے کار چھین لی 6 رکنی ڈاکوئوں نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ کی نقدی 6 لاکھ مالیت کے زیورات اور دیگرسامان وغیرہ لوٹ فرارہوگئے ۔ ،سرراہ نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی وقیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں‘چوروں نے درجنوں گاڑیاں‘مویشی ودیگر سامان بھی چرا لیا

بدھ 1 جولائی 2020 22:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) شہر اور گردونواح میں چوری‘ڈکیتی و راہزنی کی70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان‘ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ مسلح ڈاکوئوں کے گروہ نے شہری پر تشدد کرکے کار چھین لی 6 رکنی ڈاکوئوں نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ کی نقدی 6 لاکھ مالیت کے زیورات اور دیگرسامان وغیرہ لوٹ فرارہوگئے ،سرراہ نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی وقیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں‘چوروں نے درجنوں گاڑیاں‘مویشی ودیگر سامان بھی چرا لیا‘ آن لائن کے مطابق صبح سویرے منصور آباد گلی نمبر17میں مسلح افراد نے عبداللہ سے نقدی لوٹ لی‘محلہ عثمانیہ میں ارسلان کے گھر سے چور نقدی وغیرہ لے اڑے‘علی ٹائون میں وحید کے گھر سے چور بکری لے گئے ‘لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں تھانہ ڈجکوٹ کے چک 243ر۔

(جاری ہے)

ب جھوک کھرلاں میں علی شان کے گھر میں رات گئے گھسنے والے 6 رکنی ڈاکوئوں نے اسکے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ کی نقدی 6 لاکھ مالیت کا سونا‘ایل ای ڈی وغیرہ لوٹ لی‘صدر جڑانوالہ کے علاقہ کوٹ کبیر اور 411گ ب میں زاہد کے گھروں میں بھی مسلح افراد وارداتیں کرکے فرار ہوگئے‘نشاط آباد میں عثمان بلاک سے حسیب کے گھر میں مسلح افراد نے نقدی لوٹ لی‘ تھانہ ماموں کانجن کے چک 504گ ب میں ظہور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مسلح گروہ کار نمبری ایکس ایل آئی ماڈل 2017ء چھین کر لے گئے‘پینسرہ اڈا سے ذیشان سے 22 ہزار کی نقدی‘مکوآنہ میں علی کی دکان سے نقدی وغیرہ لوٹ لی گئی‘آفیسر کالونی میں عبدالحفیظ واہلخانہ سے طلائی زیورات وغیرہ لوٹ لئے گئے۔

کھرڑیانوالہ چوک میں یٰسین سے 17ہزار روپے لوٹ لئے گئے‘چناب ملز کے قریب کریم سے 75ہزار روپے چھین لئے گئے‘سرگودھا روڈ اعوان چوک میں احمد سے موبائل ونقدی لوٹ لی گئی عبداللہ پور انڈر بائی پاس سے شعیب کو لوٹ لیاگیا‘65گ ب میں یاسر نوید سے نقدی 80 ہزار وموبائل فون چھین لیاگیا بھٹہ سٹاپ مانانوالہ پر آفتاب سے نقدی و زیورات لوٹ لئے گئے‘نعمت کالونی میں حمزہ کی موٹرسائیکل ایف ڈی سی 5274چائنہ چور لے اڑے‘ڈی ٹائپ گول چوک سے عظیم کا رکشہ نمبری 8836ایف ڈی وائی چوری ہوگیا‘611گ ب میں سلمان بابر ٹائون میں تحریم کرن‘اکبر ٹائون میں نعیم خان گارڈن میں عصمت اللہ کے گھروں سے چور بھاری مال و زر لے اڑے‘کھرڑیانوالہ میں علی حسن کی جاز آفس کے قریب سے موٹرسائیکل ایف ڈی این 9759ماڈل 2015 لے اڑے‘مقبول روڈ پر اسفرکی موٹرسائیکل 4141 ماڈل 2015 چوری ہوگئی سرگودھا روڈ پر حیدر‘آفیسر کالونی میں راشد‘محلہ توحید پورہ سے علی‘جناح پارک میں دائود‘تاندلہ کالج سے وسیم‘جڑانوالہ قبرستان موڑ پر علی‘کینال روڈ سے رئیس کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہو گئیں‘مصطفیٰ آباد گلی نمبر2 میں محسن رضا کے گھر سے طلائی زیورات چوری ہو گئے‘آئیڈیل بیکری چوک سے علی رضا کی نقدی پونے 6 لاکھ وغیرہ چوری ہو گئی‘بسم اللہ ٹائون سے محمد علی کے گودام سے 71بورے سوتر مالیت 42لاکھ چوری لے اڑے‘600گ ب میں غلام علی کی ڈھاری سے 2 راس بھینس چوری ہو گئیں‘سٹی سمندری میں فلک بہادر کے آفس سے ایل سی ڈی وغیرہ چور لے اڑے‘469گ ب میں ناصر‘محمدی چوک سمن آباد میں عظیم‘گلشن اقبال اے بلاک میں نذیر احمد کا رکشہ‘رسالہ روڈ پر محسن رضا‘صدر کے علاقہ میں طارق قیمتی اشیاء 228ر۔

ب سے عدنان کی 7بھینسیں اور تھانہ ساندل بار کے قریب سے کاشف کی 4لاکھ کی بھینسیں چوری ہو گئیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں