چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں مقامی ٹیکسٹائل ملز کے اشتراک سے تعمیر کئے گئے مسافر خانے کا افتتاح

منگل 14 جولائی 2020 16:02

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں مقامی ٹیکسٹائل ملز کے اشتراک سے تعمیر کئے گئے مسافر خانے کا افتتاح کردیا گیاجس میں اسفیرا ملز کے سی ای او عمران شیخ،ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر حبیب بٹر،ڈی ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر عاطف،ملز انتظامیہ کے افراد سمیت چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف و دیگرافراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر حبیب بٹر نے کہا کہ وہ شیخ عمران کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی درخواست پر مختصر مدت میں مسافر خانہ کی تعمیر کروائی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ویٹنگ ایریا میں لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ بہت کم تھی لیکن اب انشا ء اللہ 2سی3 سوافراد بڑے آرام کے ساتھ یہاں ریسٹ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریض بچوں کے لواحقین و عزیز واقارب دور دراز علاقوں خوشاب، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ،چنیوٹ وغیرہ سے آتے ہیں جنہیں بیٹھنے اور آرام کرنے کا بڑا مسئلہ تھامگر اب اللہ کے فضل سے وہ حل ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پینے کیلئے ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں