فیسکو انتظامیہ نے ڈیوٹی سے غیرحاضری پر تین ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا ، تحریری حکمنامہ جاری

جمعہ 7 اگست 2020 23:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء)فیسکو انتظامیہ نے ڈیوٹی سے غیرحاضری پر تین ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا اور اس سلسلے میں تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف انجنئیر آپریشن محمد عمرلودھی نے دانستہ طور پر اپنی ڈیوٹی سے طویل غیر حاضری پر ایس ڈی او آپریشن کالاباغ سب ڈویژن اسد اللہ بیگ ، بھلوال ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ ون قدیر انور اوررورل سب ڈویژن فیسکو گوجرہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ ون زاہد رئوف کو نوکری سے برخاست کردیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں