فیصل آباد، ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی

ڈجکوٹ روڈ پر مختلف دکانداروں اور گوداموں کے مالکان کی طرف سے تجاوزات کا صفایا ،تجاوزات میں ملوث بعض دکانداروں کا سامان بھی ضبط

ہفتہ 8 اگست 2020 21:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیرکنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈجکوٹ روڈ پر مختلف دکانداروں اور گوداموں کے مالکان کی طرف سے کی گئی بڑی تعداد میں تجاوزات کا صفایا کردیا اور تجاوزات میں 1ملوث بعض دکانداروں کا سامان بھی ضبط کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ڈجکوٹ روڈ کو چیک کیا تووہاں دکانداروں وکمرشل پلازوں کے مالکان نے مختلف نوعیت کا کاروباری سامان رکھ کر مین شاہراہ کو تنگ کررکھاتھا جس کے باعث ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کے علاوہ مقامی شہریوں کو گزرنے میں مشکلات درپیش آرہی تھیں جن پر ایف ڈی اے کی ٹیم نے ٹریکٹر ودیگر مشینری کیساتھ بھاری سامان کوہٹانے کے علاوہ دیگر تجاو زات کاخاتمہ کردیا اور اس دوران تجاوزات کیلئے استعمال ہونیوالا بعض دکانداروں کا سامان ضبط بھی کرلیاگیا جن میں آ ہنی دروازے والماریاں، چار پائیاں،ائر کولر، بوتلوں کے ڈالے ودیگر سامان شامل ہے۔

(جاری ہے)

دکانداروں سے کہاگیاہے کہ وہ آئندہ سٹرک اور سرکاری اراضی پر تجاوزات سے اجتناب کریں بصورت دیگر قصور واروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ ایف ڈی اے انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں مجموعی عوامی مفاد کا تحفظ کیاجائے گا اور تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں