ملکی معیشت کو استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے، میاں فرخ حبیب

پیر 23 نومبر 2020 17:43

فیصل آباد۔23نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23نومبر2020ء) :وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو استحکام اور عوام کو ریلیف دینا وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات ہیں اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔اپوزیشن عوام کو کوروناسے محفوظ رکھنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کا افغانستان کا حالیہ دورہ سیاسی اور معاشی حوالوں سے انتہائی کامیاب رہا ہے، ان کے کامیاب دورے سے حاصل ہونے والے مثبت اور تعمیری نتائج کے دنیا بھر اور خطے کی صورت حال پر گہرے اثرات مرتب ہونے کے بھرپور امکانات ہیں، خطے سمیت اقوام عالم میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی وجہ سے کوروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے لہذا شہری احتیاطی تدابیرپر عمل پیرا رہیں۔ اپوزیشن جلسے جلوس کر کے عوام کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں ایس او پیزپر عمل نہ ہونے کہ وجہ سے جلسے،جلوسوں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں